(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں نے اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس اور جنین کے درمیانی قصبے ناؤس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل پرستانہ اشتعال انگیز مارچ کیا ، آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر پتھرا ؤ کیا اور اسپرے سے اشتعال انگیز اسلام مخالف نعرے درج کئے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کا بے بنیاد الزام، خاتون فلسطینی صحافی کی حراست میں توسیع
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی آباد کاری پر نظررکھنے والے غسان دغلس کا کہنا ہے کہ خالی کرائی گئی "حومش”بستی کے داخلی دروازے کے قریب آباد کاروں کے ایک گروپ نے شہریوں کی گاڑیوں پر پتھروں سے حملہ کیا اور انہیں کالی مرچ گیس سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے جنین اور نابلس کے درمیان سڑک کو بند کر دیا علاقے میں تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔