(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلح آبادکاروں نے فلسطینی گاؤں پر دھاوا بولا ، پانی کے ذخیروں سمیت مال مویشیو کو تباہ کردیا جبکہ زرعی زمینوں کو آگ لگادی جس سے تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔
گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے مسلح گروپ نے صہیونی فوج کی سرپرستی میں شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب مشرق میں واقع فلسطینی گاؤں عاطوف پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے پانی کے ذخیرے تباہ کردیئے ، مال مویشی لوٹ کر لے گئے اور جاتے جاتے زرعی زمینوں پر آگ لگاگئے۔
یہ بھی پڑھیے
یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے
عاطوف کے مقامی ذمہ دار نے بتایا کہ آبادکاروں کو اسرائیلی فوج کا حفاظتی حصار دستیاب تھا جب کہ آبادکارخود بھی جدید اسلحہ سے لیس تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا فلسطینیوں کے خلاف منظم حملے اور ریاستی دہشت گردی کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ہے ۔