(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی صورت میں مسجد الاقصیٰ پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائےگی اور ہم اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں کے ذریعہ مسجد الاقصیٰ کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطینی مزاحمت کا سلسلہ اب اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہےاور اس کے نتائج صرف فلسطین تک محدود نہيں رہے بلکہ پوری دنیا تک پہنچے گے۔
اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ فلسطینی قوم کی القدس کے حق میں ہتھیار نہ ڈالنے کی اس جنگ کے ذریعہ اسرائیل کی سیکیورٹی تھیوری پر کاری اور مہلک ضرب لگی ہے اور آج قدرت کا پلڑا اسلامی مزاحمت کے حق میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی صورت میں مسجد الاقصیٰ پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائےگی اور ہم اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں کے ذریعہ مسجد الاقصیٰ کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔