(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عوامی سطح پر بھی قیدیوں کے حقوق کے لیے بھر پور آواز اٹھائی جارہی ہےاور عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیاہے کہ بین الاقوامی قانونی کے مطابق صہیونی جیلوں سے بے گناہ فلسطینیوں کی رہائی ممکن بنائ جائے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت مدتوں قید میں ڈالنے کے خلاف فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی فوجی عدالتوں کابائیکاٹ کر دیا ہے جس میں شامل 500 سے زائداسیران نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اس غیر قانونی قید سے نجات دلائی جائے۔
صہیونی ریاست میں اسرائیل کی جانب سے عدالتوں کے خلاف جاری اس احتجاج کو شروع ہوئے79 روز گزر چکے ہیں اور اب اسرائیلی عدالتوں کے بائیکاٹ کا حصہ بنتے ہوئے مزید قیدیوں نے بھی جیل حکام کے خلاف مہم کو تقویت دی ہےاور ادویات کابائیکاٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دوسری جانب عوامی سطح پر بھی قیدیوں کے حقوق کے لیے بھر پور آواز اٹھائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی تنظیمیں شہروں شہروں قیدیوں کے حق میں جلوس اور ریلیاں نکال رہی ہیں جن میں عوام نے فلسطینی اسیران کی صہیونی حکمرانوں کے ہاتھوں غیر قانونی حراست کے خاتمے کیلیے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔