(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالت کی جانب سے فلسطینی پر رام اللہ کے قریب یہودی آباد کاروں پر ایک گاڑی سے ہونے والی فائرنگ میں ملوث ہونے کے الزام عائد کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ کے رہائشی37 سالہ مجدی القبیسی کو قابض اسرائیل کی جیلوں سے بالآخر 19 سال کے بعد رہائی دے دی گئی۔
صیہونی زندانوں جیل انتظامیہ کی جانب سےبدترین صعوبتیں اور قید تنہائی برداشت کرنے والے فلسطینی مجدی القبیسی کوقابض اسرائیل فوج نے 7 نومبر 2002 کو ان کے گھر سے رات کے وقت چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے گرفتار کیاتھا اوران پر صہیونی عدالت کی جانب سے مزاحمتی جماعت سے تعلق اور یہودی آباد کاروں پر ایک گاڑی سے ہونے والی فائرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ صیہونی جیلوں میں اس وقت چار ہزار آٹھ سو پچاس فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچیس بچے اور اکتالیس خواتین شامل ہیں جبکہ پانچ سو چالیس ایسے قیدی ہیں کہ جن پر کوئی فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی ہے۔