(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ نے ایران پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتے کے تحت بھیجی جانے والی رقم خطے میں امریکیوں اور ان کے حلیفوں کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کی جائے گی اور ایران اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امریکیوں پر حملے کرے گا۔
قابض ریاست اسرائیل کے نشریاتی ادارے یروشلم پوسٹ کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایران کوایک بار پھر دھمکی آمیز دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’ہم اسرائیل کی خود سےحفاظت کریں گےاگرچہ ویانا میں ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طےپا بھی جائےہم اپنے فیصلے لینے کے لیے آزاد ہیں۔
صہیونی وزیراعظم نے امریکہ کی جانب سے اس جوہری معاہدے میں ایران پر پابندیوں میں نرمی کے خلاف علانیہ کہا ہے کہ ہمارے اور امریکیوں کے درمیان ہر چیز پر اتفاق رائے نہیں ہوتااس لیے اس سمجھوتے کے تحت جو اربوں ڈالر تہران کے فاسد اور کمزور نظام کو بھیجے جائیں گے یہ ایک بڑی غلطی ہو گی۔
نفتالی بینیٹ نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتے کے تحت بھیجی جانے والی رقم خطے میں امریکیوں اور ان کے حلیفوں کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کی جائے گی اور ایران اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امریکیوں پر حملے کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نےمزید کہا کہ ایران انتہائی کمزورملک ہے جس کی کرنسی مسلسل گرتی چلی جا رہی ہےجبکہ ملک کے دوسرے مسائل ایران کے سامنے کھڑے ہیں اور وہ دھوکے بازی سے کمزور معیشت کے ساتھ کھیل رہا ہے۔