(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر دفاع کے بھارتی سفر کے ملتوی ہونے پران تمام صحافیوں کو بھی اپنے اپنے گھروں کو واپس جانا پڑاجو صہیونی وزیردفاع کے ساتھ بھارت جانے کی تیاری کر چکے تھے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کےمطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کےسابق آرمی چیف اور موجودہ وزیردفاع بینی گینٹز کا دورہ بھارت ایک مرتبہ پھر ملتوی ہو گیا ہے، بینی گینٹز گذشتہ روز نئی دہلی پہنچنے والے تھے جبکہ اس سے قبل بھی صہیونی وزیر دفاع بھارت کےساتھ سیکیورٹی تعلقات کے 30 برس مکمل ہونے پر بھارت جارہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قانون کے مطابق جب اتحادی حکومت کا کوئی رکن پارلیمان کی کارروائی میں شرکت نہیں کرسکتا تو اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ایک رکن کو بھی پارلیمانی کارروائی ترک کرنا پڑتی ہےایسی صورت حال میں بینی گینٹز کو بھارت روانگی سے قبل اپوزیشن سے ایسا کوئی رکن پالیمنٹ نہیں مل سکاجو ان کی غیر موجودگی کے دوران پارلیمانی کارروائی میں شرکت نہ کرےاسی بناء پر صہیونی وزیر دفاع کو بھارت کے دورے کو منسوخ کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بھارت اسرائیل سے دفاعی ساز و سامان درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ہے اور بینی گینٹز کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے ہونا تھےتاہم صہیونی وزیر دفاع کے بھارتی سفر کے ملتوی ہونے پران تمام صحافیوں کو بھی اپنے اپنے گھروں کو واپس جانا پڑاجو صہیونی وزیر دفاع کے ساتھ بھارت جانے کی تیاری کر چکے تھے۔