(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سامی ابو زھری نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور قابض دشمن کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بڑھانا ہے جو سراسر ذاتی مفاد پر مشتمل ہےجو فلسطینی عوام اور قوم کے شہدا کے خون کے ساتھ غداری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے بیان میں حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کے اس اقدام کو شہدائے فلسطین کے خون کے ساتھ غداری قرار دیاہے۔
سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے قوم کے مفادات سے پیٹھ پھیر کر صہیونی دشمن کے مفادات کے لیے کام شروع کیا ہےجس کا کھلا وار واضح ثبوت یہ ملاقات ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ صدر عباس اور بینی گینٹز کی ملاقات ایک وجہ فلسطینی اتھارٹی اور قابض دشمن کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بڑھانا ہے جو سراسر ذاتی مفاد پر مشتمل ہےجو فلسطینی عوام اور قوم کے شہدا کے خون کے ساتھ غداری ہے۔