(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سال 2021اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صہیونی وزیراعظم سے پہلی ملاقات میں انہیں انڈیا کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں اطلاعات ہیں کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 30 سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے کے موقع پرصہیونی وزیراعظم اپریل میں پہلی مرتبہ بھارت کا دورہ کریں گےجس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا، گہرے دو طرفہ تعلقات استوار کرنا اور معاشی، تجارتی و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہے۔
خیال رہے کہ سال 2021اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران صہیونی وزیراعظم سے پہلی ملاقات میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں انڈیا کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی اور نفتالی بینیٹ نے نریندر مودی کی بھارت، اسرائیل تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی خواہش کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی اور یہودی دو منفرد ثقافتوں کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں، جو احترام اور معنی خیز اشتراک پر منحصر ہیں۔