(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے استعفےٰ سے کمپنی کے خلاف سوفٹ ویئر کے اسکینڈل کا کوئی تعلق نہیں البتہ کمپنی کے ملکیتی حقوق تبدیل ہونے تک وہ نئے ڈائریکٹرکے چارج سنبھالنے تک عہدہ پر کام کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کی این ایس او "پیگاسس”سافٹ ویئر بنانے والی جاسوسی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراشرلیوی نے اپنے استعفےٰ کا اعلان کر دیا، پیگاسس کے ڈائریکٹر 2020 سے عہدے پر فائز تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے استعفےٰ سے کمپنی کے خلاف سوفٹ ویئر کے اسکینڈل کا کوئی تعلق نہیں البتہ کمپنی کے ملکیتی حقوق تبدیل ہونے تک وہ نئے ڈائریکٹرکے چارج سنبھالنے تک عہدہ پر کام کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی سوفٹ ویئر کمپنی اس وقت سے تنازعے کا شکار ہے جب سے ایک تحقیقات میں موبائل فون پر جاسوسی کے عالمی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔اور اس نتیجے میں کمپنی اب دیوالیہ ہو چکی ہے۔