(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی نگرانی کا فائدہ ا ٹھا کر بے خوفی سے نمازیوں کو تنگ کر نےپرشدت پسند عناصر کوپیٹ ڈالا جس کے نتیجے میں قابض فوج نے 6 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا اور بدترین تشدد کر تے ہوئے انہیں فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر نے ایک مرتبہ پھر منظم گروپ کے ساتھ قبلہ اول پر دھاوا بولاجس پر مشتعل ہوکر فلسطینی نمازیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور آبادکاروں پر پتھراؤ کیا۔
فلسطینی نوجوانوں نےمقدس مقامات کی بے حرمتی کر نے پر آبادکاروں کو پہلے روکنے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج کی نگرانی کا فائدہ ا ٹھا کر بے خوفی سے نمازیوں کو تنگ کر نےپرشدت پسند عناصر کوپیٹ ڈالا جس کے نتیجے میں قابض فوج نے 6 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا اور بدترین تشدد کر تے ہوئے انہیں فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض فوج کی جانب دارانہ کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے صہیونی آبادکاروں اور فوج پر پتھراؤ کیا اور 19 کے قریب صہیونیوں کو زخمی کر دیا،جس پر فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے، درجنوں افراد سانس گھٹنے کی شکایت سے بے ہوش ہو گئےجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔