(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی کے باغ کے تمام زیتون کے پودے اجاڑکر ناکارہ بنا دیے جبکہ درختوں کو کاٹ کر ان میں آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے سلفیت شہر کے شمال مغرب میں یاسوف گاؤں میں فلسطینی باشندوں کی اراضی پر پھیلے سینکڑوں زیتون کے درختوں کو کاٹ ڈالا جبکہ متعدد پودوں کو جڑوں سے اکھاڑ کر تباہ کر دیا۔
مقامی فلسطینی عہدیدار علی البرہان نے بتایا کہ صہیونی آبادکار وں کے گروہ نے زیتون کے درختوں کو کاٹ کر جمع کر نا شروع کیا اور انہیں آگ لگانے کی کوشش کی اس دوران فلسطینی باشندوں اور آبادکاروں کے درمیان تصادم بھی ہوا اور مقامی باشندوں نے پتھراؤ کیا جس سے شرپسند باغ کو اجاڑ کر قابض فوج کی سرپرستی میں فرار ہو گئے۔