(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ایکس ایم سائبر اسرائیلی سرکاری کمپنی ’’ رافیل ‘‘ کی جانب سے قائم کردہ کمپنیوں کے ایک کمپلیکس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جو کہ خلیج میں گیس کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پربھی کام کر رہی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سابق سربراہ تمیر پاردو کے زیرانتظام اسرائیلی سائبرکمپنی ایکس ایم نے متحدہ عرب امارات میں اپنےتیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے اور مالیاتی اداروں کی حفاظت کے لیے تیار کردہ سائبر پروگرام کی فروخت کا کام شروع کردیا ہے۔
ایکس ایم سائبر اسرائیلی سرکاری کمپنی ’’ رافیل ‘‘ کی جانب سے قائم کردہ کمپنیوں کے ایک کمپلیکس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جو کہ خلیج میں گیس کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پربھی کام کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کمپنی نے متحدہ عرب امارات ، بحرین اور "اسرائیل” کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے "ابراہیم معاہدوں” کے تناظر میں دبئی کی "سپائرسلوشنز” کمپنی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پردستخط کیے جوکہ ہندوستانی ماہرین گروپ اوردیگراسرائیلی سائبر کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔