(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک مسلح افرادکا منظم حملہ تھاجس میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا اور انہیں سنبھلنے سے قبل ہی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں تل ابیب سے50کلو میٹر کے فاصلے پر حدیرہ کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے صہیونی پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کےنتیجے میں کسرہ سامیہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ یزان فلاہ اور نیتنیہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ شیرل ابوکریت صہیونی اہلکار ہلاک ہو گئے ساتھ ہی 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
صہیونی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک مسلح افرادکا منظم حملہ تھاجس میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا اور انہیں سنبھلنے سے قبل ہی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث پولیس کے دو افسران شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوئےجبکہ دہشت گرد گروہ کارروائی کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جنہیں گرفتار کر نے کیلیے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا بھی کہنا ہے کہ صہیونی افسران کو حملہ آور کو مارنے کا موقع نہیں ملا اور اس سے قبل کہ حملہ آوروں کو مارتے دونوں اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
واضح رہے کہ صہیونی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے کہ جب عرب وزرائے خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن صہیونی ریاست اسرائیل کے اہم دورے پرمقبوضہ بیت المقدس پہنچے ہیں۔