(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فواد العمورنے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی نے جاداللہ ربعی نامی ایک فلسطینی شہری کو نوٹس جاری کیا کہ اپنے زیر تعمیر گھر کا کام روک دے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کےمطابق گذشتہ روز بھی قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کے مکانات گرانے کی جارحانہ مہم رک نہ سکی اور صہیونی بلدیہ کی جانب سےالخلیل میں شہریوں کے مکانات اور دوسری املاک کی مسماری کےنوٹس دے دیے گئے۔
قابض بلدیہ نےایک مقامی فلسطینی کو اس کے زیر تعمیر مکان پر کام روکنے کا حکم دیا ہےاور اسے غیر قانونی قرار دےکر فوری گرانے کے احکامات دے دیے۔
اس حوالے سے فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العمورنے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی نے جاداللہ ربعی نامی ایک فلسطینی شہری کو نوٹس جاری کیا کہ اپنے زیر تعمیر گھر کا کام روک دے۔ اس شہری کا قریہ التوانہ مسافر یطا کے علاقے میں 80 مربع گز کا مکان ہے۔
تحفظ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ ایک اور فلسطینی اشرف العمور کو بھی اسی آبادی میں 85 مربع گز کے گھر کی تعمیر سے روک دیا گیا ہے۔
فوادالعمور کےمطابق فلسطینی قصبہ قریہ التوانہ کے رہائشیوں کے مکانات قابض اتھارٹی کی اس مسماری مہم کا نشانہ بن رہے ہیں حتی کہ ان کی دیگر املاک مویشیوں کے لیے بنے باڑے بھی محفوظ نہیں ہیں جس کا مقصد آبادی کو فلسطینیوں سے خالی کراکےاسے صہیونی آبادکاری کے لیے مختص کرنا ہے۔