(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 11افراد کی اموات وباء سے متاثر ہونے کے بعد ہوئیں جبکہ غزہ کی پٹی میں چھ اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی جاری کردہ پریس بریفنگ میں عالمی وباء کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 2042 افراد میں کورونا وائرسکے اثرات پائے گئے ہیں۔
صہیونی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 11افراد کی اموات وباء سے متاثر ہونے کے بعد ہوئیں جبکہ غزہ کی پٹی میں چھ اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مزید معلومات میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 403 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 578 صحت یاب ہو چکے ہیں، غزہ کی پٹی میں 789 ٹیسٹ مثبت اور 2000 صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ مشرقی بیت المقدس میں 850 مثبت اور 1250 صحت یاب ہو چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ 227 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 100انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔