(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ میں کہا گیا کہ تربیت دینے والے اسرائیلی فوج میں ریزرو افسران، اورجنرل اسٹاف یونٹ، سیرت متکال کے پاس آؤٹ ہیں جو فوج میں سب سے اہم خصوصی فوجی یونٹ سمجھا جاتا ہے۔
اسرائیل کےعبرانی نشریاتی ادارے کی جارہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ میں قابض صہیونی ریاست کی جانب سے روس کے ڈر سے یوکرین کی خفیہ امدادکے سلسلے میں صہیونی فوج کی کمپنی کے سابق افسران جسے ایک ایلیٹ یونٹ سمجھا جاتا ہےاپنی خفیہ تنصیبات میں یوکرینی افواج کو تربیت دے رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تربیت دینے والے اسرائیلی فوج میں ریزرو افسران، اور جنرل اسٹاف یونٹ، سیرت متکال کے پاس آؤٹ ہیں جو فوج میں سب سے اہم خصوصی فوجی یونٹ سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مزید نشاندہی کی گئی ہے کہ اسرائیلی ٹرینرز نے یوکرین کے شہریوں کو روسی فوجیوں کے خلاف لڑائیوں میں حصہ لینے کے لیے اسرائیلی "تاور” ہتھیار استعمال کرنے کی بھی تربیت دی گئی ہے۔