• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی ریاست اسرائیل میں 12 سو سال پرانی مسجد دریافت

ہفتہ 25-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی ریاست اسرائیل میں 12 سو سال پرانی مسجد دریافت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قدیم مسجد کی باقیات کی عمر 12 سو سال یا ساتویں صدی کے دور کی ہیں اور اس کی منفرد تعمیراتی خصوصیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عمارت کو مسجد کے طور پر استعمال کیا گیا تھا، اس میں ایک وقت میں چند درجن نمازیوں کی جگہ تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ نے صحرائےالنقب میں ایک مربع کمرہ نما ملنے والی مسجد کی شکل دریافت کی ہے جس کی ظاہری شکل و صورت سے یہ واضح طور پر ایک مسجد دکھائی دے رہی ہے جس میں مکہ کی سمت ایک دیوار ہےاور جنوب کے رخ پر ایک نیم دائروی محراب بنی ہوئی ہے۔

صہیونی ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے اس خطے کی مسیحیت سے اسلام تک منتقلی کا پتہ چلتا ہے اور یہ بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں عیسائی مذہب کے پیروکاروں نے اسلام قبول کیا یا پھر مسلمانوں کی یہاں آمد اس دور میں ہوئی تھی۔

مزید معلومات کے مطابق مسجد کی باقیات بدوی شہر راحت میں ایک نئےعلاقے کی تعمیر کے دوران دریافت کی گئیں اور زیادہ  تر خیال  یہی کیا جارہا  ہے کہ ان باقیات کی عمر 12 سو سال  یاساتویں صدی  کے دور کی ہیں اور اس کی منفرد تعمیراتی خصوصیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عمارت کو مسجد کے طور پر استعمال کیا گیا تھا، اس میں ایک وقت میں چند درجن نمازیوں کی جگہ تھی۔

مزید برآں مسجد سے تھوڑے فاصلے پر ایک ’پرتعیش عمارت‘ بھی دریافت ہوئی جس میں موجود میز پر رکھنے والی اشیاء اور شیشے کے نوادرات کی باقیات یہاں کے رہائشیوں کی دولت کی طرف اشارہ کر رہی تھیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے۔

Tags: اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہصحرائےالنقبصہیونی ریاست اسرائیلمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.