(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نیچراینڈ پارکس اتھارٹی کے مطابق ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک کشتی حیفا کے سمندر میں رواں دواں ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں جیلی فش اس کے ارد گرد نظر آرہی ہیں جیلی فش کے یہ جتھے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے شہر حیفا کے ساحل سمندر سے متعلق نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں ساحل پر لاکھوں کی تعداد میں جیلی فش نکل آئیں ہیں۔
نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے مطابق ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک کشتی حیفا کے سمندر میں رواں دواں ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں جیلی فش اس کے ارد گرد نظر آرہی ہیں جیلی فش کے یہ جتھے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
نیچراینڈ پارکس اتھارٹی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مصر کے دریائے نیل سے اسرائیل پہنچنے والی جیلی فشز ساحلوں پر نکل آتی ہیں لیکن گرمی کا موسم ان سمندری مخلوق کےلیےایسا ہوتا ہے کہ پانی کا درجہ حرارت انہیں ساحلوں پر آنے پر مجبور کر دیتا ہے جس کے باعث جیلی فش گرم پانی سے نکل کر ساحل پرنظر آنے لگتی ہیں۔