• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی ریاست اب ہر جانب سے محاصرے میں ہے، زیاد النخالہ

جمعرات 04-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی ریاست اب ہر جانب سے محاصرے میں ہے، زیاد النخالہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی اسلامی شوریٰ کونسل کے اسپیکر  نےفلسطینی مزاحمت سے متعلق کہا کہ جہاد اور جدوجہد ہی فتح کا واحد راستہ ہےاور اتحادفلسطینیوں کی وہ طاقت ہے جو اسرائیل کو نیست و نابود کر دے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیم اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایران کی اسلامی شوریٰ کونسل کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات میں مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کے مستحکم ہوتے قدموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطین کے اندر اچھی کامیابیوں کا ریکارڈ ہیں۔

زیاد النخالہ نے قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی کمزور پڑتی طاقتوں کے حوالے سےتبادلہ خیال کے دوران کہا کہ اسرائیل اب ہر طرف سے محاصرہ میں ہے اور مزاحمتی دھڑے اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس موقع پر باقر قالیباف نے کہا کہ تجربات نے جہاد کے جذبے کو ترک نہ کرنےکی ضرورت کو ثابت کیا ہےکہ جہاد اور جدوجہد ہی فتح کا واحد راستہ ہےجبکہ اتحادفلسطینیوں کی وہ طاقت ہے جو اسرائیل کو نیست و نابود کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بھی مزاحمت کے حالات اچھے ہیں اورایسے وقت میں جب کچھ ممالک صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں فلسطینی قوتوں کو اس مہم کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

Tags: اسرائیل صہیونی ریاستایران اسلامی شوریٰ کونسلزیاد النخالہغزہ کی پٹیمحمد باقر قالیباف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.