(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوان راہ سے گزر تے ہوئے مسلح صہیونی اہلکاروں کے نزدیک پہنچا جس کے بعد فوج نے تلاشی کیلیے نوجوان کو روکا اور بغیر کسی وجہ کے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے صہیونی اہلکاروں سے بھری گاڑی میں دھکیل دیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے باب الجدید کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ راہ سے گزر رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوان راہ سے گزر تے ہوئے مسلح صہیونی اہلکاروں کے نزدیک پہنچا جس کے بعد فوج نے تلاشی کیلیے نوجوان کو روکا اور بغیر کسی وجہ کے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے صہیونی اہلکاروں سے بھری گاڑی میں دھکیل دیا۔
اب تک اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والا فلسطینی نوجوان نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے باعث تاحال نوجوان کوئی معلومات منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔