(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سوڈان میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ان چھ مہینوں میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کا یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دورہ ہے جبکہ البرہان کے ایلچی نے گذشتہ فروری میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے اعلیٰ سرکاری وفد نے گذشتہ ہفتے سوڈان کا دورہ کیا اورخرطوم میں سوڈان کے میجر جنرل عبدالفتاح البرہان کی موجودگی میں فوجی قیادت سے خصوصی ملاقات کیاور کچھ خفیہ سیاسی امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔
صہیونی ریاست اور سوڈان کے درمیان اس ملاقات کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق صہیونی وفد نے سوڈانی فوجی قیادت کے ساتھ علاقائی سلامتی اوردونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کےساتھ ساتھ سیکورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی تعاون سے متعلق بات چیت کی۔
واضح رہے کہ سوڈان میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ان چھ مہینوں میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کاسوڈان کا یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دورہ ہے جبکہ البرہان کے ایلچی نے گذشتہ فروری میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
جنوری 2021 میں، سوڈان ان عرب ممالک کی فہرست میں شامل ہوا جنہوں نےقابض صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش شامل ہیں۔