(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی بحریہ جان بوجھ کرغزہ کے ماہی گیروں کی کشتیوں اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بناتی ہےتاکہ دہشت زدہ کر کے فلسطینیوں کو غزہ کے ساحل پر آنے اور روز گار تلاش کر نے سے روکا جا سکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ میں السودانیہ کے ساحل سے تقریبا6 ناٹیکل میل کی دوری پر مچھلیوں کا شکار کر نے والے کئی فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی نیوی نے براہ راست گولیاں چلائیں جس سے درجنوں ماہی گیر زخمی ہوئے جبکہ ایک ماہی گیرکے ٹانگ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث صہیونی فوج نے روزگار کی تلاش میں آنے والے ماہی گیروں کو ساحل پر واپس آنے پر مجبور کر دیا۔ .
زخمی ہونے والے فلسطینی ماہی گیر کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال ل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی بحریہ جان بوجھ کرغزہ کے ماہی گیروں کی کشتیوں اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بناتی ہےتاکہ دہشت زدہ کر کے فلسطینیوں کو غزہ کے ساحل پر آنے اور روز گار تلاش کر نے سے روکا جا سکے۔