• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی مذہبی انتہا پسند لیڈر کاآبادکاروں کے ساتھ الشیخ جراح پردھاوا

منگل 29-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی مذہبی انتہا پسند لیڈر کاآبادکاروں کے ساتھ الشیخ جراح پردھاوا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی لیڈر نے محلے کے فلسطینی مکینوں کو دھمکیاں دیں اورالشیخ جراح کے فلسطینی سالم خاندان  کی ملکیت ان  کے آبائی گھر   پرقائم اپنے عارضی دفتر کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں صہیونی آباد کاروں کے جھنڈ میں قابض ریاست اسرائیل کے رکن پارلیمنٹ اور انتہائی دائیں بازو کی صہیونی جماعت کے لیڈر ایتمار بن گویر نے الشیخ جراح محلے پر دھاوا بول دیا، علاقے میں گھس کر فلسطینیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں مشتعل کر نے کے لیےہتک آمیز فقرے کسے۔

قابض فوج نے ماہ فروری میں سالم خاندان کو ان کے مکان سے جبری طور پربے دخل کر دیا تھا جس کے نتیجے میں گھر کے مالک نےاحتجاجی  خود سوزی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں قابض فوج نے انہیں جیل میں بھی  ڈال دیا تھابعد ازاں ایتمار گویر  نے فسادات کو مزید ہوا دینے کیلیے اسی  مقام کو چنا اور ایک عارضی دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس موقع پر اسرائیلی قابض پولیس نےایتماربن گویراور اس کے اتحادی صہیونی آباد کاروں کوتحفظ فراہم کیا اور  فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزاحمت کے الزام میں درجنوں فلسطینی نوجوان گرفتار کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کئی فلسطینی خاندانوں کو صہیونی آبادکار گروپوں کی جانب سے بے دخلی کا سامنا کرنے کے بعد الشیخ جراح میں پیدا ہونے والی کشیدگی غزہ کی پٹی پر اسرائیل اور مسلح گروپوں کے درمیان جنگ کا سبب بنی تھی۔

Tags: الشیخ جراحایتماربن گویرصہیونی آبادکارصہیونی مذہبی انتہا پسند لیڈرغزہ کی پٹیفلسطینی سالم خاندانمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.