(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ "ہم صہیونی جارحیت کے جواب میں مزاحمت پرزور دیتے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے مزید تیار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے بڑھتی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کی شہادتوں پرغزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے تحریک حماس کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ میں حماس سربراہ یحیی السنور نےخصوصی کانفرنس کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کانفرنس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن کے متعلق حماس سربراہ نے کہا کہ ہم اورجوائنٹ آپریشن روم مسلسل میٹنگ کی حالت میں ہیں تاکہ کشیدہ حالات میں پیش رفت کی پیروی اور اپنی قوم سمیت مقدس مقامات کے تحفظ کےضمن میں ضروری فیصلے کیے جا سکیں۔”
اس موقع پر مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ "ہم صہیونی جارحیت کے جواب میں مزاحمت پر زور دیتے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے مزید تیار رہیں، اور مغربی کنارے میں جہاں حالات مزید کشیدگی کی جانب گامزن ہیں ہم فلسطینی عوام کو اگلے جمعہ کو مسجد اقصیٰ منتقل ہونےکا اشارہ دیتے ہیں اوران تمام مقامات پر عام طور پر متحرک ہونے کا اعلان کرتے ہیں جہاں وہ موجود ہیں”۔