(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہریوں کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین، بچےاور بیماروں کے ساتھ خاص طور پر فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ظلم و ستم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کی جانوں کے زیاں کے نتیجے میں شہریوں نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی)کوایک 100 میٹر طویل خط لکھا ہے جس میں انہوں نے قابض ریاست کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور نسل پرستانہ سلوک کے خلاف عالمی ادارے کو متوجہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں خاص طور پراسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر کیے جانے والے تشدد اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جبکہ اس طویل خط میں ریڈ کراس کو ان صہیونی زندانوں میں قید خواتین، بچوں اور بیمار افراد کی حراست، اور غیر منصفانہ مقدمات میں انصاف کے غلط استعمال جیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت صہیونی غیر قانونی جیلوں میں اعداد و شمار کے مطابق 4,700 فلسطینی بلا جواز قید کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن میں 32 خواتین، 160 بچے اور 640 منتظمین شامل ہیں۔