(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی رہنماؤں اور کارکنان نے عوام سے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ اسے یہودی آباد کاروں کے حملوں اور سازشوں سے بچایا جا سکے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کر نے والے صہیونی فوج اور غیر قانونی آبادکاروں کےقبلہ اول اور فلسطینی شہریوں پر حملوں کے نتیجے میں تمام فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے اتحاد بشمول حماس نے صہیونی حکام کو خبردار کردیا ہے کہ اگر یہ حملے نہ رکے تو فلسطینی عوام اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے ہردم تیار ہیں۔
فلسطینی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے عوام سے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ اسے یہودی آباد کاروں کے حملوں اور سازشوں سے بچایا جا سکے۔
مزید اطلاعات کے مطابق صہیونی جارحیت کے باوجود فلسطینی کارکنان نے رمضان المبارک میں مسجدِ اقصیٰ میں اعتکاف کرنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے تاکہ اسے انتہاپسند یہودیوں سے بچایا جا سکے جو آنے والے دنوں میں کسی بھی قیمت پر مسجدِ اقصیٰ میں جانوروں کی قربانی کی رسومات ادا کرنے کی تیاریاں کر چکے ہیں اور حالات مزید کشیدگی کی جانب لے جانے کی کوششوں میں ہیں۔