• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے قید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

منگل 14-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے قید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی قابض جیلوں میں دو فلسطینی انتظامی قیدی بغیر کسی الزام یا مقدمے کے اپنی انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 104 اور69 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں اسیران  کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کے بیان کے مطابق اسرائیل کی قائم کردہ غیر قانونی جیلوں میں بغیر کسی جرم یا الزام کے سزا بھگتنے والے سینکڑوں فلسطینی  شہریوں میں سے40 سالہ  خلیل عوادہ اور 27 سالہ اسیر رائد ریان  نے اپنی غیر قانونی حراست کو حراست کو مسترد کر تے ہوئے  احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں اگست 2021ء سے الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی خلیل عوادہ گذشتہ 104روز سے بغیر  کچھ کھائے بھوک ہڑتال پر قائم ہیں جبکہ دوقو کے رہائشی  دوسرےاسیر رائد ریان  کو اپنی احتجاجی ہڑتال شروع کیے ہوئے 69 روز گزر چکے ہیں جس کے باعث دونوں اسیران کی صحت نہایت خراب صورت حال اختیار کر گئی ہے تاہم قابض انتظامیہ کی جانب سے ان بے گناہ اسیران کی رہائی کے لیے  کوئی احکامات تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

قیدی کلب  نے بتایا کہ قابض فوج نےدونوں فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت ان کے گھروں سے  گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے انہیں اسرائیلی جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور انکے خاندان سمیت وکلاء سے بھی  ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں اسیران کی جانب سے بھی اپنی ناجائز حراست کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جسے بدترین صحت کے باوجود  اسیران اپنی بلا جواز قید  سے  رہائی تک ہر حالت میں جاری رکھنےکے فیصلے پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل سے آزادی یا پھر موت اس احتجاج کا خاتمہ ہوگی۔

Tags: بھوک ہڑتالصہیونئزمصہیونی جیلفلسطینی قیدیقیدی کلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.