(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کے بائیکاٹ کا حصہ بننےوالے اسیران کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ وہ بیماراسیران بھی بائیکاٹ میں شامل ہو چکے ہیں جنہیں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دل کے امراض لاحق ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی جیلوں میں عرصہ دراز سے قید کی صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف 99 روزسے جاری احتجا ج تاحال جاری ہے ۔
فلسطینی اسیران کے 500 کے قریب اس گروپ کی جانب سے اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں بلا جوازاور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف جاری احتجاج میں اسرائیل کی عدالتوں سے جاری ہونے والے غیر منصفانہ فیصلوں اور فلسطینیوں کی پیشیوں میں بغیر کسی وجہ کے توسیع کے نتیجے میں ان کی زندگی کے قیمتی سالوں کو ضائع کیے جانے پر بائیکاٹ کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدیوں کے بائیکاٹ کا حصہ بننےوالےاسیران کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ وہ بیمار اسیران بھی بائیکاٹ میں شامل ہو چکے ہیں جنہیں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دل کے امراض لاحق ہیں۔