(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 2003ء میں جنین میں فوجی چھاپے کے دوران فلسطینی کو بغیر کسی جرم کے ان کے گھر میں داخل ہو کروحشیانہ تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنے بیان میں نشاندہی کی ہے کہاسرائیلی قابض جیلوں میں جنین سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ فلسطینی قیدی قصی حمدیہ کی بلا جواز قید کا 20 واں سال شروع ہو گیا ہے تاہم جیل حکام کی جانب سےفلسطینی شیدید اذیتیں برداشت کررہا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے قیدی حمدیہ کو 29 جون 2003ء کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں الدامون میں فوجی چھاپے کے دورانانہیں بغیر کسی جرم کے ان کے گھر میں داخل ہو کروحشیانہ تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
قیدی کلب نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی عدالت نے حمدیہ کو 28 سال قید کی سزا سنائی تھی جس میں سے 20 سال گذر گئے ہیں لیکن اسرائیلی ادارے نے گذشتہ سال حمدیہ کی والدہ کے انتقال کے موقع پر بھی ان کے بیٹے کو آخری رسومات کی ادائیگی کی اجازت نہ دی، حمدیہ کواپنی ماں الوداع کہنے سے محروم رکھا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت تقریباً 4700 فلسطینی قید ہیں جن میں 32 خواتین اور 170 نابالغ ہیں۔ اس کے علاوہ 500 فلسطینی قیدیوں کو انتظامی طور پر بغیر کسی مقدمے یا الزام کے قید رکھا گیا ہے۔