(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیلروں کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں قیدیوں نے بھی جیلروں پر حملہ کر کےانہیں لہو لہان کردیاتاہم قیدیوں کو قابو کرنے کے لیے فوری طور پر فوج کو طلب کیا گیا اور انتظامیہ کی حفاظت کے لیے اسیران کو ان کے یونٹوں میں بند کر دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی زیادتیوں اور ناانصافیوں کو برداشت کر نے والے بے گناہ فلسطینی قیدیوں کے صبرکا پیمانہ اس وقت لبریز ہوگیا کہ جب نفحہ جیل کے سیکشن 10میں فلسطینی اسیران کو وحشیانہ تشدد کیا گیا۔
صہیونی جیلروں کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں قیدیوں کی جانب سے بھی جیلروں پر حملہ کر دیا گیا اور انہیں لہو لہان کر دیاتاہم قیدیوں کو قابو کر نے کے لیے فوری طور پر فوج کو طلب کیا گیا اور انتظامیہ کی حفاظت کے لیے اسیران کو ان کے یونٹوں میں بند کر دیا ہے۔