(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق فلسطینی اسیر کی اپنے حق کیلیے شروع کی گئی بھوک ہڑتال چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور قیدی نوجوان پر اس کے مضر اثرات تیزی سےظاہرہو رہے ہیں جس کے باعث اس کا وذن بہت کم رہ گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے فلسطینی اسیران نے نشاندہی کی ہے کہ صہیونی جیلوں میں 27 سالہ اسیر رائدریان گذشتہ106 روز سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بلا جواز حراست کے خلاف احتجاجی طور پر بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے اور اسیرکا کہنا ہے کہ جب تک اسکی غیر قانونی حراست کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے رہائی نہیں دی جاتی قیدی کی جانب سے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔
قیدی کلب کے مطابق فلسطینی اسیر کی اپنے حق کیلیے شروع کی گئی بھوک ہڑتال چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور قیدی نوجوان پر اس کے مضر اثرات تیزی سےظاہرہو رہے ہیں جس کے باعث اس کا وذن بہت کم رہ گیا ہے اور وہ چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہوتا جارہا ہے۔
قیدی کلب نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیرکی پیچیدہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئےمداخلت کریں اور قیدی کی رہائی کے لیےعملی اقدامات کو ممکن بنائیں۔