(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)78 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث فلسطینی قیدی انتہائی نقاہت کا شکار ہےتاہم صہیونی جیل انتظامیہ نے تیزی سے بگڑتی حالت کے باعث جیل کے معمولی کلینک میں ڈال دیا ہےجہاں فلسطینیوں کیلیے طبی سہولیات کا فقدان ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے عقوبت خانوں میں اگست 2021 سے قید فلسطینی اسیرخلیل عوادہ نےاپنی انتظامی قیدکی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست کو مسترد کر دی ہےاور مسلسل دو ماہ 18 روز سے بغیر کچھ کھائے اپنی رہائی کے لیے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔
صہیونی غیر قانونی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کے باعث خلیل عوادہ صحت کی شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے جو ان کی زندگی کیلیے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی ریاست میں فلسطینی باشندوں کو صہیونی فوج صرف شک کی بنیاد پر گھروں سے گرفتار کرکے لے جاتی ہے اورانہیں تفتیش کے نام پر مہینوں اور سالوں انتظامی جیلوں میں انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔