• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیل سےنابالغ فلسطینی بچے کی رہائی کیلیے والدہ کا احتجاج

بدھ 13-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیل سےنابالغ فلسطینی بچے کی رہائی کیلیے والدہ کا احتجاج
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احتجاجی مظاہرے میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں  سےاسرائیلی جیل سے فلسطینی نابالغ بچے کی رہائی کیلیے اقدامات کا مطالبہ کیاگیا۔

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے فلسطینی اسیران قیدی کلب کی جانب سے ایک بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ13 سال کی عمر سے گذشتہ 4 برس سے صہیونی زندانوں میں قید کی صعوبتیں جھیلتے ہوئے ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر کسی کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں احمد مناصرہ کی والدہ نے اسرائیلی عدالت سے احمد کی رہائی کی اپیل کی ہے اور ان سےاحمد کیلیے طبی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

نابالغ بچے کی حراست کے خلاف احمد مناصرہ کی والدہ کا ساتھ دیتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نےصہیونی فوج کی بچوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی پالیسی کی مذمت کی جبکہ احمد کی والدہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں  سےاسرائیلی جیل سے  احمد کی رہائی کیلیے  اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

قیدی کلب کے مطابق فلسطینی نابالغ بچےاور ان کے کزن پر 2018 میں صہیونی فوج پر چاقو  سے حملہ کر نے کے الزامات عائد کیے گئے تھےاور ان کے کزن کو موقع پر ہی گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا تھاجبکہ احمد کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ،اس دوران صہیونی جیل میں قید فلسطینی بچے کو نامناسب ماحول میں ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا جس کے باعث احمد کی یادداشت پر مضر اثرات مرتب ہوئے ۔

Tags: احتجاجی مظاہرہاسرائیلی عدالتصہیونی جیلفلسطینی بچہقیدی کلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.