(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں فلسطینی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھنے اور مزاحمتی کالعدم تنظیم کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ہونے کے شواہد نہ پاکر بالآخر اسرائیلی فوجی عدالت نے قیدی کو رہا کر نے کا فیصلہ دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیل کی فوجی عدالت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں باب حیتا محلے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان محمد الرازم کو 11 ماہ بعد رہا کر دیا گیا۔
اسرائیلی جیلوں میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینی قیدی نے رہائی کے بعد بتایا ہے کہ انہیں قابض جیل انتظامیہ نے شب و روز کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں کئی کئی روز تک سونے نہ دیا اور الیکٹرک شاک لگائے جس سے محمد الرازم شدید بیمار ہو گئے اور موت کے دھانے پر جا پہنچے تھے۔
صہیونی جیل میں فلسطینی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھنے اور مزاحمتی کالعدم تنظیم کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ہونے کے شواہد نہ پاکر بالآخر اسرائیلی فوجی عدالت نے قیدی کو رہا کر نے کا فیصلہ دے دیا۔