• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیل میں عمر قید کے ساتھ فلسطینی پر قیدتنہائی کی صعوبتیں

جمعرات 04-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیل میں عمر قید کے ساتھ فلسطینی پر قیدتنہائی کی صعوبتیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کے تین بھائی حسام، محمد اور حجازی القواسمہ بھی صہیونی جیلوں میں نظر بند ہیں اورحسام کو تین بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہےجبکہ دواور بھائی مراد القواسمہ اور احمد القواسمہ شہادت پا چکے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کےامور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نےنشاندہی کی ہے کہ اسرائیلی قابض جیل انتظامیہ کی جانب سے الخلیل سے تعلق رکھنے والے49 سالہ حسین علی القواسمہ کے ساتھ جیل انتظامیہ غیر انسانی سلوک رہا رکھے ہوئے ہے جبکہ عمر قید اور 60 سال کی سزا کے باوجود انہیںدوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ رکھ کر قید تنہائیاذیتیں دی جارہی ہیں۔

قیدی کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ قیدی قواسمہ، جنہیں 2011ء سے صہیونی حراست میں لیا گیا تھااس سے قبل 10 سال کی سزا سے بھی گزارہ گیا ہے جس سے ان کی حراست کے کل 21سال مکمل ہو گئےتاہم جیل انتظامیہ انہیں شدید اذیتیں دے رہی ہے جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔

قیدی کلب نے مزید اشارہ دیا ہے کہ قیدی القواسمہ کے تین اور بھائی ہیں جو صہیونی قبضے کی جیلوں میں نظر بند ہیں ان کے نام حسام، محمد اور حجازی القواسمہ ہیں یاد رہے کہ حسام کو تین بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہےاس کے ساتھ ساتھ ان کے دو بھائی مراد القواسمہ اور احمد القواسمہ فلسطینی کی آزادی کی خاطر شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حسین علی القواسمہ5 بچوں کے والد ہیں ، حراست کے وقت ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ڈھائی سال کا تھا جن سے ملاقات پر صہیونی حکام نے پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جبکہ حراست کے دوران حسین علی القواسمہ کے والدین بھی خالق حقیقی سے جاملےتاہم صہیونی حکام کی بربریت کے نتیجے میں اسیر اپنے والدین کی آخری رسومات میں شرکت سے بھی محروم کر دیا گیا ۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.