(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایک ماہ سے صرف پانی پر گزارہ کر نے کے باعث فلسطینی قیدی انتہائی نقاہت کا شکار ہےجبکہ صہیونی جیل انتظامیہ نے اسے قید تنہائی میں ہوااور روشنی جیسی بنیادی سہولتیں بھی چھین لی ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے عقوبت خانوں میں 18 ماہ سے قید فلسطینی اسیر خلیل عوادہ نےاپنی انتظامی قیدکی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست کو مسترد کر تے ہوئےایک ماہ گرز جانے کا باوجود رہائی تک احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے جس کےنتیجے میں خلیل عوادہ صحت کی شدید مشکلات سے دوچار ہے اور قابض جیل روں نے عوادہ کی بھوک ہڑتال کے خاتمے کیلیے ان پر مزید سختیاں کرنی شروع کردی ہیں۔
مزید اطلاعات کےمطابق ایک ماہ سے کھانے کے بغیر صرف پانی پر گزارہ کر نے کے باعث فلسطینی قیدی انتہائی نقاہت کا شکار ہےاس کے باوجود صہیونی انتظامیہ نے اسے قید تنہائی میں ڈال دیا ہے جہاں ہوا اور روشنی جیسی بنیادی سہولتیں بھی اسیر سے چھین لی گئی ہیں۔