• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 25 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیل میں قید فلسطینی کی بھوک ہڑتال 43 ویں روز میں داخل 

ہفتہ 16-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیل میں قید فلسطینی کی بھوک ہڑتال 43 ویں روز میں داخل 
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی انتظامی نظربندی کی پالیسی فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے صرف شک کی بنیاد پرگرفتار کرلیتی ہےاور اس دوران صہیونی جیل انتظامیہ قیدی کو ان کے  وکیل سے ملاقات کی اجازت سے بھی روکنے کا اختیار رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ فلسطینی قیدی خلیل عوادہ کی جانب سے 43 ویں روز بھی اپنی صہیونی غیر قانونی قید کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں خلیل عوادہ  شدید سر درد، تھکاوٹ اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں اور ان کا وزن 16 کلو گرام سے بھی کم ہو چکا ہے۔

فلسطینی اسیر کو ڈیڑھ ماہ سےکھانے  کے  بغیرزندہ رہنے کے باعث صحت کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث چند روز قبل قیدی کوانتہائی تشویش ناک حالت میں رام اللہ کے قریب واقع اسرائیلی اوفر جیل سے رملہ جیل کے کلینک میں منتقل کی گیا تھا۔

صہیونی زندانوں میں قید عوادہ ان 60 فلسطینی آزادی پسندوں اسیران میں سے ایک ہیں جنہوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے گذشتہ سال سے اسرائیل کی غیر قانونی انتظامی حراست  کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی جبکہ اس وقت صہیونی عقوبت خانوں میں 530 سے ​​زائد فلسطینی انتظامی حراست کے تحت نظر بند ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی انتظامی نظربندی کی پالیسی فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے صرف شک کی بنیاد پر سالوں حراست میں رکھنے کی اجازت دیتی ہےاور اس دوران صہیونی جیل انتظامیہ  قیدی کو ان کے  وکیل سے ملاقات کی اجازت سے بھی روکنے کا اختیار رکھتی ہے۔

Tags: اسرائیل کی انتظامی نظربندی کی پالیسیالخلیلاوفر جیلصہیونی جیلفلسطینی قیدیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.