(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیل کی کلینک رملہ میں صحت کی بدترین صورت حال سے دوچار فلسطینی قیدی گذشتہ 46 روز سے صرف پانی پرزندہ ہے جس کے باعث اس کا وزن 16 کلو گرام سے بھی کم رہ گیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والےاسیر خلیل عوادہ نے صہیونی زندانوں میں اپنی غیر قانونی قید کے خلاف 46 ویں روز بھی احتجاجی بھوک ہڑتال کو رہائی سے قبل ٹکم کر نے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث اسیر کی حالت مزید خرابی کی جانب گامزن ہے۔
اسرائیلی جیل کی کلینک رملہ میں صحت کی بدترین صورت حال سے دوچار فلسطینی قیدی خلیل عوادہ شدید سر درد، تھکاوٹ اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں اور گذشتہ 46 روز سے صرف پانی پرگزارا کر نے کے باعث ان کا وزن 16 کلو گرام سے بھی کم رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی شہری خلیل عوادہ ان 60 آزادی پسنداسیران میں سے ایک ہیں جنہوں نے صہیونی عقوبت خانوں میں دن رات اذیتیں جھیل کر رہائی حاصل کرنے کے لیے گذشتہ سال سے غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی البتہ اس وقت صہیونی جیلوں میں 530 سے زائد فلسطینی شہری اسرائیل کی انتظامی حراست کے تحت نظر بند ہیں۔