• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیل میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث فلسطینی دم توڑ گیا

ہفتہ 03-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیل میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث فلسطینی دم توڑ گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیٹی برائے اسیران نے صہیونی حکام کو فلسطینی اسیرکی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عقوبت خانے میں صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیر کے ساتھ مسلسل مجرمانہ غفلت برتی گئی جو ان کی زندگی کے خاتمے کا باعث بنی۔

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کےامور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے جاری کیے گئےایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ موسیٰ ابو محامید، جو دو ماہ سے اسرائیلی قبضے میں تھےگذشتہ روز صہیونی جیل کےہسپتال میں شدید علالت کے باوجودعارضی طور پر درد روکنے کی ادویات اورانتہائی ضروری طبی سہولیات کی فراہمی نہ ہونے کے باعث صہیونی جیل کے اساف هاروفہ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

کمیٹی برائے اسیران نے یہ بھی بتایا ہے کہ دو ماہ قبل بیت اللحم کے قصبے بیت تمار سے تعلق رکھنے والے موسیٰ ابو محامید جن کے حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گرفتاری سے قبل اعصابی مسائل کا شکار تھے  کو صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے کا اجازت نامہ نہ رکھنے پر حراست میں لیا تھا۔

کمیٹی  نے صہیونی  حکام کو فلسطینی اسیر کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے  کہا ہے کہ اسرائیلی جیل کے پر تشدد ماحول میں فلسطینی قیدی کی ذہنی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث انہیں ایک ماہ قبل ذہنی  صحت میں واضح بگاڑ کے بعد ہسپتال منتقل  کیا تاہم صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیر کے ساتھ مسلسل مجرمانہ غفلت برتی گئی جو ان کی زندگی کے خاتمے کا باعث بنی۔

Tags: اساف هاروفہ ہسپتالبیت اللحمبیت تمارصہیونی جیل انتظامیہکمیٹی برائے اسیرانمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.