(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا کہ مسلسل 30 روز سے کھانے کے بغیر زندگی گزارنے والے فلسطینی قیدی انتہائی نقاہت کا شکار ہے جبکہ صہیونی جیل انتظامیہ نے اسیر کی ہڑتال کے فیصلے کوکمزور کر نے کیلیےانہیں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکام کی جانب سے بنائی گئی اسرائیلی جیلوں میں دسمبر 2021 سے قید40 سالہ فلسطینی قیدی خلیل عوادہ نے صہیونی انتظامی قیدکی غیر قانونی پالیسی کے تحت اپنی حراست کو مسترد کر تے ہوئے30 ویں روز بھی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہےاور ان کا کہنا ہے کہ اپنی رہائی کے فیصلے تک یہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلسل 30 روز سے کھانے کے بغیر زندگی گزارنے والے فلسطینی قیدی انتہائی نقاہت کا شکار ہیں جبکہ صہیونی جیل انتظامیہ نے اسیر کی ہڑتال کے فیصلے کوکمزور کر نے کیلیےانہیں قید تنہائی میں اندھیری کوٹہری میں ڈال دیا ہے جہاں ہوا، پانی اور روشنی جیسی بنیادی سہولتیں بھی اسیر سے چھین لی گئی ہیں ۔