(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نےبتایا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدی کےخلاف اٹھائے گئے حالیہ جابرانہ اقدامات کے نتیجے میں اسیر کو مسلسل تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے قباطیہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی احمد عبدالقادر خزیمہ نےصہیونی فوج کے ہاتھوں حراست کی غیر قانونی پالیسی کےتحت اپنی بلا جوازگرفتاری کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے اور جاری کھانے سے انکار کر دیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نےبتایا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدی کےخلاف اٹھائے گئے حالیہ جابرانہ اقدامات کے نتیجے میں اسیر کو مسلسل تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں ان کے وکیل سے بھی ملاقات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد احمد عبدالقادر خزیمہ نے جیل انتظامیہ کی بدسلوکی کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیاہے اوراپنے وکیل سے ملاقات تک اپنی بھوک ہڑتال کو جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری کے آخر تک قابض اسرائیلی جیلوں میں 4500 فلسطینی قید ہیں، جن میں 34 خواتین، 180 نابالغ اور 500سے زائد انتظامی نظر بندی کا شکار ہیں جن پر کسی قسم کے الزامات یا مقدمے بھی نہیں دائر ہیں لیکن وہ غیرقانونی انتظامی حراست کے تحت قید کاٹ رہے ہیں۔