• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیل میں فلسطینی پروحشیانہ تشدد

منگل 12-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیل میں فلسطینی پروحشیانہ تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کے تشدد سے بے ہوش فلسطینی قیدی کو جیل کے کلینک لایا گیا جہاں ڈاکٹرزکی جانچ کے بعد قیدی کی 5 ہڈیوں کے ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی جیلوں میں اسیران  کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز صہیونی جیل انتظامیہ نے ایک فلسطینی قیدی عبدالرحمٰن السعدی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسیر کےجسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور بےہوش ہو گیا۔

قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل میں فلسطینی پر اپنے خاندان سے ملاقات پر پابندی عائد تھی جبکہ ایک عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس پابندی میں نرمی نہ لانے کی جیل کی پالیسی کے خلاف اسیر نے احتجاج شروع کر دیااور کھانے سے انکار کر دیاجس کے بعد قابض فوج نے فلسطینی کو کم سے کم 2 گھنٹے تک تشدد کیااور  فلسطینی کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ،بعد ازاں قابض فوج نے بے ہوشی کی حالت میں اسیر عبدالرحمٰن کو اسرائیلی جیل کے کلینک منتقل کر دیاجہاں ڈاکٹر ز کی جانچ کے بعد قیدی کی 5 ہڈیوں کے ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غیر قانونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے جس کے باعث اکثر فلسطینی جیل کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہو کررہائی کی مدت سے قبل ہی  زندگی کی با زی ہار جاتے ہیں اور کچھ فلسطینی جیل سے رہا ہو کر متعدد تکالیف کے ہاتھوں زیادہ عرصہ تک زندہ نہیں رہتے ۔

Tags: صہیونی جیلفلسطینیقابض فوجقیدی کلبمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.