(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نےمنا حسین کو 4 دسمبر 2021ء میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھاساتھ ہی ان کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے گھر سے قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی تھی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں سالم نامی صہیونی جیل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے علاقے عرابہ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ فلسطینی خاتون رہنما منا حسین قعدان کی انتظامی حراست میں4 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد فلسطینی خاتون کی حراستی مدت میں یہ توسیع 13 ویں بار کی جا چکی ہے۔
صہیونی جیل انتظامیہ نے منا حسین کو حراست میں لیے جانے کے بعداسرائیلی بدنام زمانہ الجلمہ حراستی مرکز منتقل کردیاتھاجہاں انہیں 27دن تک قید تنہائی میں رکھا گیا اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ایک ماہ تک انہیں ان کے وکیل سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ معمر فلسطینی رہنما خاتون کو قابض فوج نے 4 دسمبر 2021ء کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے حراست میں لیا تھاساتھ ہی ان کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر گھر سے قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی تھی۔