(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیل انتظامیہ خلیل عوادہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری رکھے ہوئے ہے اورصہیونی حراست کے خلاف قیدی کی بھوک ہڑتال کے باعث انہیں صحت کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کے جاری بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسرائیل کے صہیونی عقوبت خانوں میں اگست 2021 سے قید فلسطینی اسیرخلیل عوادہ کو غیر قانونی طور پر قابض فوج نے انتظامی حراست کے تحت گرفتار کیا تھا جس کے دوران انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور اپنے خاندان سمیت انکے وکیل سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی جس کے نتیجے میں فلسطینی اسیر نے قابض فوج کی حراست کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور یہ ہڑتال اب 86 ویں دن میں داخل ہوچکا ہے۔
کمیٹی برائے اسیران نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ خلیل عوادہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری رکھے ہوئے ہے اوردوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ انہیں تنہا ایک کوٹہری میں ڈال دیا ہے، صہیونی غیر قانونی حراست کے خلاف قیدی کی بھوک ہڑتال کے باعث انہیں صحت کی شدید مشکلات کا سامنا ہےاور ان کا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے جو ان کی زندگی کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔