(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جیل انتظامیہ کے خلاف اسیر کے خاندان کی جانب سے ملاقات نہ کرانے پر اہل خانہ نے متعدد درخواستیں جمع کرائیں جس کا اسرائیلی عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا جاتاہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں 27 سال قید کی سزاپانے والے فلسطینی الحثناوی جن کے 19 برس صہیونی جیل کی نظرہو چکے ہیں تاہم قابض جیل انتظامیہ کی جانب سے ان پر اپنے خاندان سے ملنے پر بلاجواز پابندیاں عائد ہیں جس کے باعث اسیرعرصہ دراز سے اپنے اہل خانہ سے ملاقات سے محروم ہے۔
اسرائیل کی صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدی کو تنہائی کی اذیت دی جاتی ہے اور بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے خلاف صہیونی جیل انتظامیہ کے خلاف اسیر کے خاندان کی جانب سے ملاقات نہ کرانے پراہل خانہ نے متعدد درخواستیں جمع کرائیں جس کااسرائیلی عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا جاتاہے۔
واضح رہے کہ قابض جیلوں میں فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کیا جاتا ہےاورسالوں انہیں انسانیت سوزسزائیں دی جاتی ہیں۔