• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی انتظامی حراست کے خلاف فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال

منگل 29-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی انتظامی حراست کے خلاف فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی کی24 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث حالت خراب ہو رہی ہے، وہ اپنے جسم کو خو د حرکت کرنے سے قاصر ہےجبکہ سر درداور شدید تھکاوٹ کے ساتھ اس کا وزن 9 کلو تک کم ہو گیا ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کیلیے بنائی جانے والی صہیونی جیلوں میں قید متعدد فلسطینیوں میں ایک نوجوان خلیل عوادہ نے گذشتہ 24روز سے جاری اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال کو رہائی سے قبل ختم کرنے سے انکارکر دیا ہے۔

فلسطینی کمیشن برائے اسیران  نے بتایا  کہ صہیونی قید میں 40 سالہ اسیر خلیل عوادہ شادی شدہ اور چار بچیوں کا باپ ہے کو   27 دسمبر 2021 میں جنوبی شہر الخلیل میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ میں بدمنام زمانہ اوفر جیل میں رکھا ہوا ہے جہاں قیدی کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث اسیر نے اپنی  بغیر کسی الزام یا مقدمے کے اس کی غیر منصفانہ انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

کمیشن برائے اسیران نے نشاندہی کی ہے کہ کھانے کے بغیر فلسطینی قیدی کی صحت کی حالت 24 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث خراب ہو رہی ہے، وہ مسلسل سردی محسوس کر رہا ہے اور اپنے جسم کو خو د حرکت کرنے سے قاصر ہےجبکہ سر درداور شدید تھکاوٹ کے ساتھ اس کا وزن 9 کلو تک کم ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صہیونی فوج نے اسیر کو اسرائیل مخالف مزاحمت کرنے پر 12 سال تک صہیونی زندانوں میں تشدد کا نشانہ بنایا ہےجس میں 5 سال کی انتظامی حراست بھی   شامل تھی جو کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔

Tags: الخلیلصہیونی انتظامی حراستفلسطینی قیدیفلسطینی کمیشن برائے اسیرانمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.