• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی انتظامی حراست کے خلاف 3 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 10-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی انتظامی حراست کے خلاف 3 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی خلیل عوادہ گذشتہ98 روز سے بغیرخوراک کےاحتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث صحت کی خطرناک صورت حال سے دوچار ہیں جبکہ ہانی بشارت اور رائد ریان بھی گذشتہ  60 روز سے بھوک ہرتال کے ذریعے احتجاج پر قائم ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت متعدد  گرفتار فلسطینیوں میں سےتین فلسطینی قیدیوں  کی جانب سےبلاجواز حراست  کو مسترد کر تے ہوئے  احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور اسیران کا کہنا ہے کہ ان کا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک  اسرائیلی عدالت  ان کی رہائی کا فیصلہ منظور نہیں کر لیتی۔

الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے40 سالہ  فلسطینی قیدی خلیل عوادہ کی احتجاجی بھوک ہڑتال کو 98 روز گزر چکے ہیں  اور قریب 3 ماہ سے قیدی بغیرخوراک احتجاج پر قائم ہے جس کے باعث صحت کی خطرناک صورت حال سے دوچار ہے جبکہ ہانی بشارت اور 27 سالہ بیت دقو کےرہائشی رائد ریان بھی 60 سے زائد روز سے اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاج  کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کو رہائی  کے علاوہ کسی دوسری شرط پر ختم کر نے سے انکاری ہیں،تاہم قابض جیل انتظامیہ نے ان فلسطینی قیدیوں کے احتجاج کو روکنے کیلیے انہیں دوسرے قیدیوں سے علیحدہ  کر کے  قید تنہائی میں ذہنی دباؤ کا شکار کیا جارہا ہے۔

یاد  رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق  کمیٹی کے  اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیلی غیر قانونی جیلوں میں 32 خواتین اور 160 بچوں سمیت تقریباً 4500 فلسطینی بغیر کسی جرم یا الزام کے قید کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Tags: بھوک ہڑتالصہیونی انتظامی حراستفلسطینی قیدی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.