(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکمرانوں کے وفد کے ارکان کی شناخت اور دورے کی وجہ تاحال سامنے نہیں اسکی ہیں البتہ صہیونی طیارہ مصر کے شرم الشیخ شہر میں اترکرسوڈان کے شہر خرطوم کے لیے روانہ ہواتھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی صہیونی حکومت کے اعلیٰ اختیاراتی عہدیداران کاوفد ایک نجی طیارے کے ذریعےسے تل ابیب کے ہوائی اڈے بین گوریون سےسوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچا۔وفد کے ارکان کی شناخت اور دورے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی طیارہ مصر کے شرم الشیخ میں اترکرسوڈان کے شہر خرطوم کے لیے روانہ ہواجبکہ صہیونی وفد کا یہ دورہ سوڈان میں ایسے وقت میں کیا جارہا ہے کہ جب "فوجی حکمرانی” کے مخالفین کی سول نافرمانی کے اعلان پر سوڈانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 7 افراد ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔