(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکومت نے پہلے سے ترتیب دیے ایک منصوبے کے تحت غزہ میں جنوبی حصے کی سیکورٹی بڑھاتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ اور انفنٹری بٹالین کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی یونٹ کو متحرک کر دیا ہے جو دیگر جنگی آلات سے لیس ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں ماہ صیام سے قبل ہی شدید کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی بربریت کےجواب میں 11 صہیونی باشندے واصل جہنم ہوئے ہیں جس کے بعد سے قابض حکام نے غزہ کی پٹی پر خاص طور پر اپنی افواج کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکومت نے پہلے سے ترتیب دیے ایک منصوبے کے تحت غزہ میں جنوبی حصے کی سیکورٹی بڑھاتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ اور انفنٹری بٹالین کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی یونٹ کو متحرک کر دیا ہے جو دیگر جنگی آلات سے لیس ہیں۔
واضح رہے کہ اس ایک ہفتے کے دوران 11 صہیونی باشندوں کی ہلاکتوں پر اسرائیلی سکیورٹی حکام نے مقبوضہ فلسطین اور مغربی کنارے میں سکیورٹی الرٹ کو اعلیٰ ترین سطح پر بڑھا دیا ہےاور ساتھ ہی چیف آف جنرل اسٹاف ایویو کوچاوی نے مغربی کنارے میں فوجیوں کی مزید چار بٹالین تعینات کرنے کا حکم دیاہے۔